اسلام آباد میں ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں خاکستر

اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی اور کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا،اتوار بازار بند تھا،اس لئے فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: