پشاور: تہکال میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ

پولیس کے مطابق ابرارخلیل تہکال میں جنازے میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھےکہ سبحان آباد کےمقام پر موٹرسائیکل پر سوار افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے ابرار خلیل اور ان کا بھانجا راشد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 8 خول برآمد کرلئے۔ ابرارخلیل عام انتخابات میں پی کے 74 سے اے این پی کے امیدوار تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے محمد ابرار خلیل کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ شاہی سید نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے، اے این پی رہنماؤں کو مسسلسل نشانہ بناناسیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: