جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی،38 افراد ہلاک

مغربی اور وسطی جاپان میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 38 افراد ہلاک اور 50 لاپتہ ہو گئے ہیں، سیلاب سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سےدریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 48000 کے قریب پولیس، آگ بجھانے اور جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکار طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں اور نشیبی علاقوں میں پھنسے لوگوں کو بلند مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: