”کرسسٹایانو رونالڈو کے فینز کیلئے خوشخبری”

کرسسٹایانو رونالڈو کے بارے میں عام تاثر یہ ہی پایا جاتا تھا کہ پرتگال کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد رونالڈو ریٹائرمنٹ لے لیں گے لیکن انہوں نے یہ تاثر غلط قرار دے دیا،،،برطانوی اخبار کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کرسسٹایانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد بھی ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پرتگال ورلڈ کپ جیت بھی جاتا ہے تو وہ فٹبال کھیلتے رہیں گے،،ورلڈ کپ جیتنا سب سے بڑا خواب ہے جو پورا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور ورلڈ کپ جیتنا ایک مشکل ہدف ہوتا ہے،،لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ورلڈ کپ جیتنے کا ٹارگٹ پورا ہوگیا تو وہ ریٹائر ہوجائیں گے،،لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ ابھی بھی اس کھیل کو بہت کچھ دے سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: