گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی عہدے سے مستعفی

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمد خان اچکزئی نے گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ بلوچستان کے 23ویں گورنر منتخب ہوئے تھے، استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا گیا جنہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی سفارش پر استعفیٰ منظور کر لیا، استعفے کا اطلاق 5 ستمبر سے ہوگا، کابینہ ڈویژن کی جانب سے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، قانون کے مطابق اب نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: