وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی سے ڈی جی رینجرزپنجاب کی ملاقات

ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات سےملاقات کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہرینجرز کے افسروں اورجوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں ،پاکستان کے عوام کوملک کے دفاع اورقیام امن میں مصروف عمل رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں کی خدمات پر فخر ہے ۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن عسکری کا کہناتھا کہ  نگران حکومت پرامن ماحول میں شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ ووٹرز کو پرامن ماحول میں آزادانہ طور پر حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: