کپتان کا وزیر اعظم بننے سے پہلے بڑا فیصلہ۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم دے کر الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔ عمران خان نے بھی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، بابر اعوان عدالت عالیہ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دہرا رویہ اپنا رکھا ہے میڈیا پر آکر حلقے کھولنے کا بیان دیتے ہیں جبکہ بابر اعوان عدالت میں دفاع کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: