عمران خان کی یقین دہانی،بنی گالہ کے باہر کارکنوں کا احتجاج ختم

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ دو روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا ہے

پی پی 100 سے امیدوار سلطان ڈوگر نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی یقین دہانی پر سلطان ڈوگر نے کارکنوں کو بنی گالہ کا راستہ کھولنے کا کہہ دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز سے جاری دھرنا ختم ہو گیا۔

پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض کارکن اور امیدوار گزشتہ دو روز سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر ڈیرہ جمائے بیٹھے تھے۔ احتجاج میں راولپنڈی، اٹک، جڑانوالہ اور بنوں کے کھلاڑی بھی شریک تھے۔ کارکنوں نے رات بھی بنی گالہ کے باہر ہی گزاری۔ اراض کارکنوں اور امیدواروں نے احتجاج کے دوران ٹکٹ دو ٹکٹ دو کے نعرے بھی لگائے

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: