پاک فوج نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا یوم دفاعِ پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘ کا عنوان پوری قوم کی امنگوں اور جذبے کا ترجمان ہے اور یہ جذبہ صرف 6 ستمبر تک محدود نہیں بلکہ اسی کی حقیقی روح سال بھر زندہ رہتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کا فریضہ بخوبی سر انجام دیا۔ انکا کہنا تھا کہ تمام ہمسایوں سمیت پوری دنیا کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر کہا کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل خطے کے امن کے لئے ناگزیر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: