عمران خان کا وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا یاترا کا امکان

ذرائع کے مطابق عمران خان بطوروزیراعظم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں امریکہ کادورہ کریں گے جہاں وہ اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملاقاتوں میں عمران خان نئی امریکی انتظامیہ کوپاکستان میں تبدیلی، اپنے نئے نظریہ پاکستان، انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پراعتماد میں لیں گے۔ پاک امریکہ خراب تعلقات کو بہتر بنانے اور پاکستانی معیثت میں بہتری کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں خصوصی طور پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کواجاگرکریں گے۔ عمران خان کااجلاس کے موقع روس، چین، ایران، ا فغانستان کے صدور، سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقاتوں کاامکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: