نگران حکومت کی جانب سے عوام کو عید کا تحفہ!!!

نگران حکومت کی جانب سے عوام کو عید کا تحفہ،،، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،،، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 4 روپے 26 پیسے اضافے کے بعد 91 روپے 96 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے14پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 74  روپے 99 پیسےہو گئی ہے۔مٹی کا تیل 4 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسےکا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 105روپے 31 پیسے ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو کہ 30 جون 2018 تک برقرار رہیں گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے معیشت کو روزانہ ایک ارب 90 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا تھا،،، نقصان کو نہ روکا جاتا تو معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: