امریکا اور بھارت میں پیار کی پینگیں، کیا مودی شاپنگ لسٹ دے پائیں گے

امریکی شاپنگ لسٹ طویل ہے اور دیکھنا ہے کہ نریندر مودی ان مطالبات کو پورا کر پائیں گے یا نہیں۔۔۔۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ دورہ پاکستان کےبعد بھارت پہنچ گئے، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے امریکی حکام کو ویلکم کہا۔ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس بھی بھارت پہنچ گئے جہاں بھارتی ہم منصب نرملا ستھرامن نے ان کا استقبال کیا۔ امریکا اور بھارت کےدرمیان دفاع اور سٹریٹیجک سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ امریکہ انڈیا کے ساتھ دفاعی تعاون کے ایک نئے معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے جس سے انڈیا کو جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔لیکن دونوں کے رشتوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے اور ایران اور روس کے خلاف امریکہ کی پابندیوں سے معاملات اور پیچیدہ ہوگئے ہیں۔امریکہ نے ایران سے تیل خریدنے پر پابندیاں عائد کی ہیں لیکن ایران انڈیا کو تیل فراہم کرنے والے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے اور اس سے تیل کی خرید اچانک بند کردینا انڈیا کے لیے آسان نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: