سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری

ریاستی دہشت گردی کے تازہ ترین واقعہ میں بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں آپریشن کے نام پر 5 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے 3 نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے تھامونا میں شہید کیا اور ایک نوجوان کو ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگا کچاما میں آپریشن کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کیا۔ نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لئے نہ صرف آنسو گیس کی شیلنگ کی بلکہ پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا اورمظاہرین پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب ضلع شوپیاں کے علاقے بڈگام میں پولیس پر گشت کے دوران حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 قابض فوجی زخمی ہوگئے۔ ادھر حریت کانفرنس نے بھارتی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گردی کے باوجود کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد انجام تک پہنچائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: