سب سے بڑی جمہوری طاقت کی دعویدار مودی سرکار کے خلاف تحقیقات ہوں گی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں برکس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ مسلم لائرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے جنوبی افریقا کی نیشنل پراسیکیوٹنگ اتھارٹی کو دی گئی درخواست میں کہاکہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیںلہٰذا برکس کانفرنس میں شرکت کے موقعے پر انہیں گرفتار کیا جائے۔برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقا پر مشمل برکس کانفرنس رواں ماہ جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں ہوگی، نیشنل پراسیکیوشن اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی، مسلم لائرز ایسوسی ایشن نےاین پی اے کو دی گئی درخواست میں کہاکہ ان کے پاس مودی کے جرائم میں ملوث ہونے کے کافی ثبوت ہیں۔ نیشنل پراسیکیوشن اٹھارتی نے مسلم لائرز ایسوسی ایشن کو لکھے گئے جوابی خط میں کہاکہ وہ مودی کے خلاف الزامات کی تحقیقات اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں کرے گی۔ لائرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے این پی اے کے جوابی خط کا خیرمقدم  کیا اور کہا کہ ان کی شکایت نوٹ کرلی گئی ہے اور اس کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: