بھارتی فورسز کا رفیع آباد میں محاصرہ اور سرچ آپریشن

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج راشٹریا رائفلز اور کمانڈوز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ بھارتی فورسز نے رفیع آباد کےعلاقےمیں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران مزید پانچ نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ سرچ آپریشن کے نام پر کئی کشمیریوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے گدورہ میں لوگوں نے تلاشی اورمحاصرےکی کارروائی کےخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کےبعد علاقےمیں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ مظاہروں کو روکنے کے لئے قابض فوج نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔دوسری طرف دختران ملت نے اپنی سربراہ آسیہ اندرابی کی مندولی جیل سےتہاڑجیل خفیہ منتقلی پربھی شدیداحتجاج کیاہے۔ آسیہ اندرابی کے رشتہ دار جب ملاقات کیلئے نئی دلی کی منڈولی جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ نے بتایا کہ آسیہ اندرابی کو اپنی دونوں ساتھیوں کے ہمراہ تہاڑجیل منتقل کردیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: