انڈونیشیا میں ایک اورخوفناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 100ہوگئی

انڈونیشیا  : میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے لومبوک جزیرے میں سات اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کےبعد لومبوک جزیرے میں بجلی معطل ہوگئی اور لوگوں نے کھلے آسمان تلے کیمپوں میں پناہ لے لی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین پندرہ کلومیٹر تھا۔ زلزلے کے نتیجےمیں کم ازکم اب 100 سےزائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ انڈونیشین حکام نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی اسی علاقے میں چھ اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: