حساس اداروں نے متوقع عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے متعلق کوائف جمع کرنے شروع کر دیئے

حساس ادارے امیدواروں کے متعلق پولیس اور سپیشل برانچ سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے جمع کئے جانے والے کاغذات نامزدگی کی معلومات کیلئے ریٹرننگ آفیسران سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے پیش کی جانے والی معلومات اور اثاثہ جات کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہوئے حساس اداروں کی رپورٹ کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ دو ہزار میں ضلعی حکومتوں کے انتخابات میں بھی حصہ لینے والے امیدواروں کے متعلق حساس اداروں کی رپورٹ پر انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی تھی، جس میں متعدد امیدواروں کو حساس اداروں کی رپورٹ پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حساس اداروں کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ریٹرننگ آفیسران امیداروں کی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: