ڈار فیملی کے خلاف گھیرا مزید تنگ

حکومت پاکستان نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بعد ان کی اہلیہ کا پاسپورٹس بھی منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے 30 دن کے اندر اپنا اور اہلیہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے پاسپورٹس منسوخ کئے گئے۔ دوسری جانب لندن میں مقیم اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے پاکستان نے انٹرپول سے بھی رابطہ کر رکھا ہے۔ پاسپورٹ منسوخی کی وجہ سے اسحاق ڈار برطانیہ سے کسی دوسرے ملک کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ یاد رہےکہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی اور سپریم کورٹ میں کیسز چل رہے ہیں باربارعدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیرخزانہ پیش نہیں ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: