اسلام آباد کی تین نشستوں پر بڑا معرکہ،76 سیاسی پہلوان میدان میں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 76 امیدوار میدان میں ہوں گے جب کہ این اے 53 سے سب سے زیادہ 36 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے اور اسی حلقے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مدمقابل ہوں گے۔وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 54 سے 28 امیدوار میدان میں ہوں گے جہاں اسد عمر کا مقابلہ (ن) لیگ کے انجم عقیل سے ہوگا جب کہ پییلز پارٹی کے عمران اشرف اسی حلقے سے میدان میں ہوں گے۔این اے 54 سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما عبدالحفیظ ٹیپو بطور آزاد امیدار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری، پیپلزپارٹی کے افضل کھوکھر اور تحریک انصاف کے خرم نواز بھی آمنے سامنے ہوں گے۔

اس کے علاوہ حلقہ این اے 52 میں سب سے کم امیدوار سامنے آئے ہیں جہاں12 امیدوارو کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: