سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں

کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور اور ان کے صاحبزادے حسین نواز نے  بیگم کلثوم نواز کی وفات کی تصدیق کی،خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی تدفین پاکستان میں ہی ہوگی اور جیسے ہی لندن میں مجسٹریٹ سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملے گا، میت کو وطن لانے کے انتظامات کیے جائیں گے،شہبازشریف اور حمزہ شہباز میت لینے کے لیے لندن جائیں گے،دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہےکہ میاں نوازشریف کو ان کی اہلیہ کے انتقال سے اڈیالہ جیل میں آگاہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو اگست 2017 کے دوران گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے علاج کی غرض سے وہ لندن میں موجود تھیں،جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: