کراچی:بلاول بھٹو کےقافلےپر پتھراؤ کرنےوالےافرادکیخلاف مقدمہ درج

پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں 13 مقامی اور 400 سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہےکہ مقدمے میں حاجی باوا، رفیق بنگورہ اور اسماعیل سمیت 13 مقامی افراد نامزد ہیں جبکہ مقدمے میں حملہ کرنے، ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ پھتراؤ کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس حکام نے ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی لیکن تاحال ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کے موبائل نمبر سے ان کی لوکیشن حاصل کی جائےگی۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو اپنے حلقہ انتخاب این اے246 لیاری پہنچے اور ریلی کی صورت میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ جیسے ہی ان کی ریلی بہارکالونی پہنچی تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد سڑکوں پرنکل آئی اور قافلے کو روک لیا۔ مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے بھی برسائے جس کےبعد انہیں فوری طور پر علاقے سے واپس جانا پڑا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: