کراچی بجلی بحران میں شدت،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے بڑھ گیا

کراچی: کراچی میں فالٹس کےنام پر14 سے15 گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہےجس کےباعث عوام کاجینامحال ہوگیا ہے، کراچی کو بجلی سپلائی کرنےکی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک اورسوئی سدرن کی چپقلش میں شہری بری طرح پس رہے ہیں، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، اورنگی ٹاون، پی ای سی ایچ ایس کے علاقے شدید متاثر ہیں جبکہ لائینزایریا، ملیر سٹی، رفیع گارڈن، کورنگی، لانڈھی، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد میں بھی 12 بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنی صنعتی علاقوں میں بھی 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے انڈسٹری کا پہیہ چلنا محال ہو گیا ہے، وقت پر آرڈرز تیار نہ ہونے کے باعث صنعتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: