کراچی سمیت سندھ بھراورپختونخواکے16 اضلاع میں انسداد پولیومہم شروع

کراچی سمیت سندھ بھر میں 5روزہ انسداد پولیومہم شروع ہوگئی، محکمہ صحت کےحکام کےمطابق شہرقائدکی 170یونین کونسل میں  19لاکھ سے زائد5سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف رکھاگیاہے،سندھ بھرمیں انسدادپولیومہم کیلئے5ہزار سے زائد رضا کارٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کی سیکیورٹی کے لئے رینجرزاورپولیس اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے9حساس سمیت سولہ اضلاع میں شروع ہونےوالی انسدادپولیومہم تین روزتک جاری رہے گی،جن اضلاع میں مہم کاآغازکیاگیاہےان میں پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، بنوں، کرک، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان،باجوڑ ،مہمند ،خیبر، کرم، اورکزئی، جنوبی اور شمالی وزیرستان شامل ہیں،مہم کےدوران پینتیس افغان مہاجرین کیمپوں میں بھی بچوں کوقطرےپلائےجائینگےجبکہ مجموعی طورپر35 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے،اس مقصد کیلئے تقریباً 14 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیمیں ریلوے سٹیشنوں، بس اڈوں اور دوسرے عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: