جان کا خطرہ،کِم کا ذاتی طیارے کے بجائےچینی ائیرلائن سے سفر

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر بہت محتاط رویہ اپنایا اور انہوں نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظرسنگاپورجانےکیلئے ذاتی طیارے کے بجائے چینی ائیر لائن کا انتخاب کیا ۔بات یہیں پرختم نہیں ہوتی بلکہ دوران پرواز چینی ائیر لائن کی پرواز سی اے 122 کا فضا میں ہی نمبر تبدیل کرکے سی اے 061 کر دیا گیا۔ شمالی کوریا کے سربراہ 20 گاڑیوں سے زائد کے قافلے میں شہر میں داخل ہوئے جس میں ایک ایمبولینس بھی شامل تھی۔ کِم جونگ اُن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تاریخی ملاقات کی کوریج کیلئے دنیا بھر کےتین ہزار سے زائد غیر ملکی صحافی سنگاپور آئے جبکہ سنگاپورحکومت نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات پر دو کروڑ سنگا پور ڈالر خرچ کئے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: