لاہور میں پانچ افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

اعلیٰ تعلیم اور ترقی کے باوجود آج بھی زمانہ جاہلیت کی مثالیں موجود، لاہورمیں مخالفین نے پانچ افراد کو دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھادیا۔ پولیس کے مطابق برکی کے علاقے پھلروان میں دیرینہ دشمنی پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، مخالفین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور گھونسوں کے بعد بندقیں بھی تان لیں، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ جھگڑا ختم ہوا تو پولیس بھی روایتی تاخیر سے موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں تین سگے بھائی قربان، ارشد اور بشیر بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ابتدائی معلومات کے بعد مخالفین کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: