تبدیلی کے دعویدار بالآخر تبدیلی لے ہی آئے

تبدیلی کی لہر نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو کو 400 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا۔ لیسکو کی بجلی کی طلب 4300 میگاواٹ، جبکہ رسد صرف 3900 میگاواٹ ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔لیسکو کے تحت شہری علاقوں میں 3 سے 5 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 7 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جن علاقوں میں لائن لاسز کم ہیں، وہاں لوڈشیڈنگ کم کی جا رہی ہے اور جن علاقوں میں زیادہ ہیں، وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی زیادہ کی جا رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: