پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بھاری جانی ومالی قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا مزید تعاون درکارہے، کوئی ملک دہشت گردی کے عفریت سے تنہا نہیں لڑسکتا۔پاکستانی سفیر کے مطابق دہشت گردی اورانتہاپسندی اب بھی بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے، دہشت گردی کے خلاف عالمی،علاقائی تعاون مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا، جس میں 2 لاکھ سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔دو روز قبل بھی پاکستانی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ شہریوں کوتحفظ، انسانیت سوزجرائم سے بچانے میں دہرا معیارنہ اپنائے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کےغیرقانونی قبضے میں زندگی گزاررہے ہیں اور فلسطین کے معاملے پربھی سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: