ڈکٹیٹر کو آزادی اور عوام کے منتخب وزیر اعظم کو رسوا کیا جاتا رہا ہے، مریم

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا وقت آگیا ہے اور کامیابی قریب ہے،،،، اللہ سے کامیابی کی دعا ہے،،، ملک، قوم اور ووٹ کی عزت کے لے باہر نکلی ہوں، ووٹر سے کہتی ہوں باہر نکلیں، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر کو آزادی دی جا رہی ہے اور عوام کے منتخب وزیراعظم کو رسوا کیا جاتا رہا ہے، انتخابات ملتوی کرنے یا چالیں چلنے کا وقت گزر گیا، پاکستان کے عوام باشعور ہو گئے ہیں۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، پنجاب اسمبلی یا قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گی۔ قبل ازیں ریٹرننگ آفیسر نے مریم نواز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پانی کا مسئلہ ہے اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گی؟ اس کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے کے حل کے لیے ملک میں چھوٹے بڑے ڈیم بننے چاہئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: