مائیک پومپیوکادورہ پاکستان پھرتضادات کاشکار

مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نےاعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کےمطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کو خطے کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے خلاف دیرپا اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زوردیا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط تعاون کی امید کا اظہار کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئرٹ کےٹویٹ  میں بھی مائیک پومپیو کی جانب سےپاکستان پردہشتگردوں کیخلاف اقدامات پرزوردینےکی بات کی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی ہم منصب سے ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی اور امریکا کی جانب سے کوئی ڈومور کا مطالبہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کا نقطہ نظر خودداری اور بردباری سے پیش کیا ۔سفارتی ذرائع کاکہناہےکہ امریکی وزیر خارجہ نے امداد کی بحالی کے لیے ایک مرتبہ پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تاہم پاکستان نے دوٹوک انداز میں امریکا کا مطالبہ مسترد کردیا۔واضح رہے کہ دورےسےقبل امریکی وزیرخارجہ کاوزیراعظم عمران خان کوکیافون بھی اسی طرح تضادات کاشکارہوگیاتھا،امریکاکاکہناتھاکہ اس نےپاکستان پردہشتگردی کیخلاف اقدامات اٹھانےپرزوردیاجبکہ پاکستانی وزارت خارجہ کےمطابق ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: