بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نوازشریف کے نام تعزیتی پیغام

بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے۔ خط میں نریندر مودی نے لکھا کہ میں آپ اور آپ کے سوگوار خاندان کی استقامت کے لئے دعا گو ہوں، نریندر مودی نے لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے۔ بھارتی وزیراعظم نے مزید لکھا کہ بیگم کلثوم کے ساتھ ہونےوالی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: