مصری کھلاڑی محمد صلاح مہنگے کھلاڑی بن گئے

لیورپول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ اس نے مصر کے 26 سالہ کھلاڑی محمد صلاح کے ساتھ 2023 تک کھیلنے کا نیا معاہدہ50 ملین پائونڈز میں کرلیا ہے۔ لیورپول محمد صلاح کو ہفتہ وار 2 لاکھ پاؤنڈز دینے پر آمادہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیم کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

محمد صلاح نے اپنے پہلے سیزن میں لیورپول کی جانب سے سے کھیلتے ہوئے پریمئر لیگ کے 38 میچوں میں 32گول کیے تھےاور مشترکہ طور پر کلب اور ملک کے لیے 50 گول کیے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: