ایک دو نہیں تین مختلف نشانات پر الیکشن لڑنے والا انوکھا امیدوار

مظفرگڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں سے نامزد امیدوار اور سابق صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں میں آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں گے۔ ہارون سلطان بخاری این اے 184 اور 186 کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 272 اور 275 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔ چاروں حلقوں سے ہارون سلطان کو شیر کے نشانات الاٹ کئے گئے ہیں۔ ہارون سلطان بخاری پی پی 274 سے آزاد حیثیت سے بھی اپنی قسمت آزمائیں گے۔ ریٹرننگ افسر نے مذکورہ حلقے سے انہیں‘‘پیالے’’ کا انتخابی نشان دیا ہے۔ موصوف پنجاب اسمبلی کی نشست 273 سے بھی ‘‘ ٹیلیفون’’ کے نشان پر مخالفین کا سامنا کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: