نامعلوم شرپسندوں نےخاتون کی گاڑی کوآگ لگادی

سعودی عرب میں نامعلوم شرپسندوں نےخاتون کی گاڑی کوآگ لگادی، واقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا،،

سعودی عرب کے مغربی صوبے مکہ مکرمہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی۔مکہ مکرمہ گورنریٹ نےاپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےبتایاکہ یہ افسوسناک واقعہ جدہ اورمکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ گاڑی جلانے والوں کا تعلق انہی کے علاقے سے ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: