شریف فیملی کےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں،نیب کاوزارت داخلہ کو خط

شریف فیملی : ایون فیلڈ ریفرنس کافیصلہ آنےکےبعدقومی احتساب بیورو نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں استدعاکی گئی ہےکہ  شریف خاندان کےارکان کے نام فوری ای سی ایل میں ڈالےجائیں۔نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں سابق وزیراعظم نوا ز ، ان کے بیٹے حسن نواز ،حسین نواز اور صاحبزادی مریم نوا زکے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا کہا گیا ہے،نیب نےنوا ز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام بھی اسی لسٹ میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہےکہ ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کوگیارہ سال جبکہ مریم نوازکوآٹھ سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی ہےاوردونوں اس وقت کلثوم نوازکی عیادت کیلئے لندن میں موجودہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: