پی پی رہنما کراچی ائیر پورٹ پر آپے سے باہر ہو گئے

کراچی ائیرپوٹ پر پی پی رہنما نبیل گبول آپے سے باہر ہوگئے۔ شہری سے تلخ کلامی کے بعد اسے دھکے دیئے اور انتہائی غیرمناسب زبان استعمال کی۔ تمام واقعہ اس وقت شروع ہوا، جب ایئرپورٹ پر لیاری کے شہری کی جانب سے نبیل گبول کی کارکردگی پر جملہ کسا گیا، شہری نے نبیل گبول کو لیاری کو برباد کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔ شہری کا جملہ سن کر نبیل گبول آپے سے باہر ہوگئے۔ اس موقع پر ائیرپورٹ سیکیورٹی اہلکار قریب کھڑے جھگڑا دیکھتے رہے، تاہم کوئی بیچ بچاؤ کرانے کے لیے آگے نہیں بڑھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: