نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے کس کی حمایت کا اعلان کردیا؟جواب جان کر آپ حیران رہ جائینگے

لاہور(سی پی پی ) نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سپورٹ کا فیصلہ بذات خود نہیں کیا، حلقے کی عوام نے کہا کہ ہم آزاد جیتے تھے ہم نے آزاد رہنا ہے، پنجاب میں جوبھی حکومت بنائے گا اس کوسپورٹ کریں گے، شہبازشریف سے کہا آپ حکومت بنائیں آپ کو ووٹ دیں گے۔میں آزاد جیتی ہوں اور میں جب سے الیکشن ہوا ہے میں اپنے حلقے میں ووٹرز کا شکریہ ادا کرتی پھر رہی ہوں۔ میں اپنے حلقے میں ہرجگہ پوچھا کیونکہ یہ جمہوریت کا تقاضا ہے ،میں نے پوچھا کہ آپکیا چاہتے ہیں توسب نے دو دوہاتھ کھڑے کر کے جواب دیا کہ ’’ہم آزاد جیتے تھے ہم نے آزاد رہنا ہے‘‘۔ میں نے اپنے حلقے کی عوام سے یہ بھی پوچھا ہے کہ تخت لاہور پرجوبھی اقتدار میں بیٹھے ہم نے ان کوووٹ دینا ہے یا نہیں؟ توسب کہتے ہیں کہ جو بھی جماعت پنجاب میں حکومت بنائے گی ہم نے ان کوایک بار ووٹ دے کرآزمانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پنجاب میں ایک مضبوط حکومت بنے۔اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ وہ حکومتی پارٹی کس قسم کی حکومت سازی کرتی ہے؟پھر اس کے مطابق چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے نے مجھے اجازت دی ہے کہ آپ جوبھی پارٹی حکومت بنائے آپ اس کوووٹ کریں۔ جگنو محسن نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا کہ آپ ہماری پارٹی جوائن کریں۔ توکیاآپ پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔شہبازشریف نے بتایا کہ ہم کوشش کررہے ہیں۔ تومیں نے کہا کہ میاں صاحب جب آپ پنجاب میں حکومت بنائیں گے تومیرا ووٹ بھی آپ کا ہوگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: