راو انوار نے 7سالوں میں 745 پولیس مقابلے . 444 افراد کو قتل کیا.

کپڑوں کے تاجر نقیب اللہ کے قتل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیدیا جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ راو انوار نے 745 پولیس مقابلے کئے جن میں 444 افراد کو قتل کیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں انکوائری کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔۔علاوہ ازیں 2011 سے 2018 کے دوران راو¿ انوار کے پولیس مقابلوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق راو¿ انوار نے 7 سال میں 745 پولیس مقابلے کئے۔ ان میں سے 192 مقابلوں میں 444 ملزمان کو ہلاک کیا جبکہ 89 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی گئی۔ 553 مقابلوں میں کوئی ملزم ہلاک یا گرفتار نہیں ہوا۔ سب سے زیادہ 195 پولیس مقابلے 2012 میں ہوئے جبکہ 2014 میں 186 مقابلوں میں 152 ملزمان ہلاک ہوئے اور گزشتہ برس 93مقابلوں میں 110ملزمان ہلاک ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: