نیشنل ایکشن پلان میں توسیع ہونی چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ کراچی پاکستان کا چہرہ ہے، مشترکہ کوششوں کے ذریعے شہر کو بہتر بنایاجائے گا، نیشنل ایکشن پلان میں توسیع ہونی چاہیے۔ ایاز صادق کا کہناتھاکہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلیے اقدامات کیے ہیں، پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالتی فیصلوں کا سب کو احترام کرنا ہوگا۔ بحیثیت اسپیکر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ایوان میں خوش آمدید کہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد اور بعد ازاں سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تعزیت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ میں یہاں ڈاکٹرذوالفقار مرزا سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلیے آیا ہوں اس لیے سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں ۔آصف زرداری کے ذریعے20سال پہلے ڈاکٹر ذوالفقار مرزاسے ملاقات ہوئی تھی، ان سے میرا پرانا تعلق ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: