احتساب عدالت پیشی سے قبل شہباز شریف کا طبی معائنہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کوگزشتہ شام نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا تھا جنہیں آج احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، تاہم نیب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شام شہباز شریف کی گرفتاری کے وقت بھی اور آج احتساب عدالت پیشی سے قبل ان کا طبی معائنہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے میں شہباز شریف کو مکمل فٹ قرار دیدیا جس کے بعد انہیں احتساب عدالت روانہ کیا گیا۔شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پہنچایا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: