امریکا اور پاکستان کے درمیان اختلافات کی سرد دیوار پگھلنے لگی

باہمی تعلقات کے حوالے سے امریکا نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ ماضی کو پیچھے چھوڑیں اور آگے بڑھیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کی امداد کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پر بھی بات ہوئی۔ جان بولٹن نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ سے دہشت گردوں کے خلاف مؤثرکارروائی کی تجدیداور ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوئی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ہم ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ سکیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: