آج سے سی این جی فی لیٹر فروخت کرنے کا اعلان

سی این جی سٹیشن مالکان نے فی کلوگرام سی این جی کی قیمت 104 روپے مقرر کردی ہے جبکہ سی این جی سٹیشن اونرز ایسوسی ایشن نے آج سے سی این جی فی لیٹرکے فارمولے سے79 روپے میں فی لیٹر کے حساب سے فروخت شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایسوسی ایشن حکام کاکہنا تھا کہ وہ سی این جی کی لیٹرمیں فروخت کے لیے اوگرا سے رابطہ کررہے ہیں تاکہ ملک میں سی این جی کی فروخت کلوگرام سے لیٹر میں منتقل کی جاسکے کیونکہ سی این جی سیکٹرکی بقا بھی لیٹر میں فروخت سے ممکن ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی این جی کی کلوگرام کے بجائے79 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت سے عام صارف کو کوئی فائدہ نہیں جس سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ملک میں سی این جی کی فروخت اور استعمال میں نمایاں کمی واقع ہوجائے گی جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پٹرول کی کھپت دوبارہ بڑھ جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: