بریٹ کیوانا کی بطور امریکی جج نامزدگی

امریکی سپریم کورٹ کے لیے نامزد جج بریٹ کیوانا کے خلاف ماضی میں خواتین پر جنسی حملوں کے الزامات ہیں اور بطور جج ان کی نامزدگی پر سخت تنقید کی جارہی ہے ۔ امریکہ کی حکمران جماعت  ری پبلکن پارٹی نے سینیٹ سے بریٹ کیوانا کی نامزدگی کی توثیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں ابتدائی ووٹنگ آج اور حتمی ووٹنگ کل ہوگی ۔دوسری جانب واشنگٹن میں سپریم کورٹ کے باہر ہزاروں افراد نے کیوانا کے خلاف مظاہرہ کیا اورمظاہرین سینیٹ آفس بلڈنگ میں داخل ہوگئے جس پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا جن میں اداکارہ ایمی شمر بھی شامل ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: