بھارتی دورے پر موجود سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کشمیری حریت رہنماؤں کاخط

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، تاہم اس موقع پر کشمیری حریت رہنماؤں نے بھی انہیں خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، بھارت کا مذاکرات سے انکار کشمیر سمیت پورے خطے کیلئے نقصان دہ ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرے، اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت اختلافات پُرامن طور پر ختم کرنے کے لیے مثبت مذاکرات کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: