جن کو گھوڑے سمجھا گیا وہ خچرنکلے۔۔۔۔!!! پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کا عنقریب خاتم

اسلام آباد : اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے، ن لیگ کا دعویٰ،  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے انکشاف کیا ہےکہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔معاملات ٹھیک کروانے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔شہباز شریف تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں۔اگر آج شہباز شریف وزیراعظم ہوتے تو حالات کچھ اور ہوتے۔رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے تھنک ٹینک کو اب صورتحال کا ادراک ہو گیا ہے۔طے ہو گیا ہے کہ جس

دارے کا جو کام ہے وہ کرے۔جن کو گھوڑے سمجھا گیا وہ خچر نکلے  جس کے بعد معاملات ٹھیک ہوئے۔رانا مشہور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن 2ماہ کے اندر پنجاب میں دوبارہ حکومت بنا سکتی ہیں۔جب کہ انہوں نے مزید کہا کہ حالات ٹھیک ہونے تک نواز شریف اور مریم نواز کا لہجہ سخت رہے گا۔جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا مشود کے بیان پر رد عمل دیتے  ہوئے کہا ہے کہ وہ آج شام اس بات کا جواب اپنی پریس کانفرس میں دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: