خیبر پختونخوا اور پنجاب میں یکساں بلدیاتی نظام،وزیر اعظم کا گرین سگنل

 وزیرِاعظم عمران خان کے زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں مشاورت مکمل کرتے ہوئے صوبہ پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں یکساں بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیرِ بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے نئے بلدیاتی نظام کی سفارشات سے آگاہ کیا جس کے بعد مشاورت مکمل کرتے ہوئے صوبہ پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں یکساں بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کریں گے، گورننس اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے گا اور مقامی حکومتوں کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔مقامی حکومتوں کے نظام کا مقصد سٹیٹس کو کا خاتمہ ہے، عوامی نمائندے اپنی تمام تر توجہ عوام کی فلاح پر مرکوز کر سکیں گے۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چودھری، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، عبدالعلیم خان، نعیم الحق اور افتخار درانی بھی شریک ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: