دوسروں کو نصیحت،خود میاں فصیحت

تحریک انصاف کی حکومت ایک جانب تو عوام کو سادگی کا درس دے رہی ہے تو دوسری ہی جانب تحریک انصاف کے اپنے وزراء کے نخرے ساتویں آسمان پر ہیں،،،پی ٹی آئی پنجاب کابینہ کے کئی وزراء نے حکومت کی جانب سے 1300 سی سی گاڑیاں لینے سے انکار کردیا ہے اور اپنی ذاتی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ اور جھنڈا لگانے کی اجازت مانگ لی ہے،ان وزرا میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے چھوٹی گاڑی لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے کی اجازت طلب کر لی ہے،اس کے علاوہ اب تک ذاتی گاڑیاں استعمال کرنے والے صوبائی وزرا میں ہاشم جواں بخت، اجمل چیمہ، حسنین دریشک اور حسین جہانیاں گردیزی شامل ہیں،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے اب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس معاملے کو مرکزی قیادت کی ہدایت سے مشروط کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: