سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوسخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایاگیا،صدر مسلم لیگ ن کی گاڑی جب احتساب عدالت پہنچی تو لیگی کارکن مشتعل ہو گئے اور نیب کے قافلے کو گھیرے میں لے لیا اور کارکنوں کی بڑی تعداد بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئی،لیگی رہنما پرویزملک اورخواجہ عمران نذیربھی بکتربندگاڑی پرچڑھ گئےاورشہبازشریف کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرکے لیگی کارکنوں کو بکتر بند گاڑی سے نیچے اتارا۔سارے ہنگامے کے دوران ایک لیگی کارکن کے بکتر بند گاڑی سے گر کر زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جسے ہسپتال طبی معائنے کے لیے منتقل کیا جاچکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: