سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے جسے ہم خوش آمدید کہیں گے،تاہم سعودی عرب کتنی سرمایہ کاری کرے گا، اس کاپتہ آئندہ دو ہفتوں میں چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک کمیونیکیشن لائن ہے، اگر سعودی عرب بھی اس سے فائدہ اٹھاتا ہے تو یہ بہت اچھی بات ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تعلق ہے جسےساتھ لیکر ہم آگے چلنا چاہتے ہیں۔سعودی عرب سے ہمارا مفاد جڑاہےتاہم ہم سعودی ایران لڑائی میں حصہ دار نہیں ہیں، ایران پرعالمی پابندیاں ہیں جس کی وجہ سے وہ کھل کر کسی منصوبے میں شامل نہیں ہو پاتا لیکن خطے میں تعلقات کے حوالے سے ہم ایران کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتاہے، اس لئے عمران خان بلوچستان جائیں گے جہاں وہ بلوچ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: