شہباز شریف کی گرفتاری،نیب نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

نیب کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ غیرقانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات حاصل کیے۔ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور ملزم فواد حسن فواد کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی کام کیا، فواد حسن فواد وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری عمل درآمد تھے۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیپرا قوانین کے مطابق کمیٹی نے ٹھیکہ چوہدری لطیف سنز کو دیا تھا، ٹھیکے کو منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی لیکن ایسا من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے لیے کیا گیا اور ٹھیکیدار نے اس ٹھیکے کے حصول کے لیے رشوت دی۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے 21 اکتوبر 2014 کو پراجیکٹ پی ایل ڈی سی سے لےکر ایل ڈی اےکو دیا، شہباز شریف کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا۔ ملزم نے غیر قانونی طور پر منصوبہ ایل ڈی اے کے حوالے کیا، ایل ڈی اے کی سربراہی وزیراعلیٰ کے قریبی افسر احد چیمہ کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ فواد حسن فواد اور احد چیمہ پہلے نیب کی حراست میں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: