عوام کے لیے جھوٹی خبروں سے بچنا ہوا آسان

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا بروقت سرکاری طور پر جواب دینے کیلئے ’’فیک نیوز بسٹر‘‘ نامی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔فواد چوہدری کے مطابق یہ اکاؤنٹ ان کی ہدایت پر بنایا گیا ہے جس سے جھوٹی خبروں پر بروقت جواب دیا جائے گا اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی جائے گی۔ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب سے پہلے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کی بہن ملیکا بخاری کو ’’بینظر انکم سپورٹ پروگرام‘‘ کی چیئرپرسن بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: